عالم غیب
معنی
١ - وہ عالم جو ہم سے پوشیدہ ہے، عالم ارواح و ملائکہ۔ "ماحول ایسا سماں پیش کر رہا تھا جیسے عالمِ غیب کے راز ہائے سر بستہ آشکار ہو رہے ہوں۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ١٣ ) ٢ - [ تصوف ] مرتبۂ احدیث (ماخوذ: مصطلحات عرفا، 271)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی اسم 'غیب' لگانے سے مرکب 'عالمِ غیب' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ عالم جو ہم سے پوشیدہ ہے، عالم ارواح و ملائکہ۔ "ماحول ایسا سماں پیش کر رہا تھا جیسے عالمِ غیب کے راز ہائے سر بستہ آشکار ہو رہے ہوں۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ١٣ )